• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن نومبر میں ٹرمپ کو صدارتی الیکشن نہیں ہراسکتے، رکن کانگریس ایڈم شف

تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رکن کانگریس ایڈم شف نے بائیڈن سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شدید خدشات ہیں کہ بائیڈن نومبر میں ٹرمپ کو صدارتی الیکشن ہراسکیں، بائیڈن صدارتی امیدوار رہے تو ڈیموکریٹس دیگر الیکشنز میں بھی اچھا پرفارم نہیں کرسکیں گے۔

ایڈم شف کا کہنا تھا کہ بائیڈن کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ یہ منصب کسی اور کے لیے چھوڑ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن دستبردار ہوئے تو نائب صدر کاملا ہیریس یا کیلیفورنیا کے گورنر نیوسم کے صدارتی امیدوار بننے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید