ایران کے قائم مقام وزیرِ خارجہ علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بات امریکی میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔
امریکا کی جوہری معاہدے سے دستبرداری نے تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کر دیا تھا۔