کراچی میں انٹراسٹی اور الیکٹرک بسوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق چینی بس مینوفیکچرنگ کمپنی کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام 3 ماہ میں شروع کرے گی۔
انکا کہنا ہے کہ پلانٹ کا کام اگلے سال مکمل ہوجائے گا، اب انٹراسٹی اور الیکٹرک بسیں کراچی میں بنیں گی۔
انھوں نے کہا کہ پلانٹ میں الیکٹرک بسیں اور ہائبرڈ ڈیزل بسیں تیار کی جائیں گی۔
شرجیل میمن کے مطابق پلانٹ لگنے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ بسوں کی تیاری سے زرمبادلہ بچے گا جبکہ بسوں کی ایکسپورٹ سے فائدہ ہوگا۔