• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منظورشدہ جلوس و مجالس، 17 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) غیر منظور شدہ جلوس و مجالس کا اہتمام کرنے کے الزام میں پولیس نے17افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،منشیات فروشی کے الزام میں6افرادکے خلاف مقدمات درج ، رشوت لیکر ٹرک کا وزن کم کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ناجائز اسلحہ کے الزام میں پولیس نےتین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، شاہ شمس پولیس نے ملزم شہباز سے پسٹل،ملزم محمد امجد سے پسٹل جبکہ گلگشت پولیس نے ملزم طاہر سے 12بور رپیٹر برآمد کرلیے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی 21وارداتیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، جلیل آباد کے علاقے میں علی خان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،چہلیک کے علاقے راحیل جبار سےدو مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر بیس ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار،بی زیڈ کے علاقے سہیل کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم لے گئے ،قادرپورراں کے علاقے حسن رضا سے تین مسلح موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے ،ممتاز آباد کے علاقے اسامہ کا موبائل نامعلوم لے گئے،تھانہ جلیل آباد،چہلیک کے علاقوں میں سبحان ،کاظم حسین کی موٹرسائیکلیں ،ممتازآباد ،گلگشت ،نیوملتان کے علاقوں عامر حسین ،آصف ،محمد شاہ ظل کے موبائلزفونز ،شاہ رکن عالم ،حرم گیٹ ،بوہڑ گیٹ کے علاقوں سے قمر رضا،بابر ،محمد عباس کی موٹرسائیکلیں ،تھانہ دہلی گیٹ ،دولت گیٹ ،نیوملتان کے علاقوں سے حافظ محمد طلحہ ،زبیر،محمد ابوبکر کے موبائل فونز،شاہ رکن عالم کے علاقے عدنان حمید کی موٹرسائیکل ، تھانہ دولت گیٹ ،لوہاری گیٹ ،حرم گیٹ ،بی زیڈ،کوتوالی سے بلال سعید ،وفا سحر،ندیم احمد،بلال موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔
ملتان سے مزید