• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

150 سال قدیم ڈائناسور کا ڈھانچہ 44.6 ملین ڈالرز کی ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

150 سال قدیم سٹیگوسورس ڈائناسور کا ڈھانچہ جو مکمل حالت میں موجود ہے، 44.6 ملین ڈالرز کی ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلام گھر سوتھبی کی جانب سے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں اب تک مکمل حالت میں موجود 150 سال قدیم سٹیگوسورس ڈائناسور کا ڈھانچہ جسے ’ایپیکس‘ کا نام دیا گیا ہے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

سوتھبی کے مطابق، ایپیکس اب تک دریافت ہونے والے ڈائناسور کا تقریباً مکمل فوسل ہے، نیلامی سے قبل اس کی قیمت 4 سے 6 ملین ڈالرز کے درمیان تھی لیکن اسے فروخت کے تخمینے سے کہیں زیادہ ریکارڈ قیمت میں خریدا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قدیم ڈھانچے کو ہیج فنڈ کے کینتھ گرفن نامی ارب پتی شخص نے 44.6 ملین ڈالرز میں خرید کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2020 میں ٹائرننوسورس ریکس نامی ڈائناسور کے ڈھانچے کی نیلامی مہنگی ترین تھی۔ اسے 31.8 ملین ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید