• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی کے سامنے بھارتی وزیراعلیٰ کی ناکام کوشش، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

بھارتی حیدرآباد کے اپّل اسٹیڈیم میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ انو مولا ریونتھ ریڈی اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے درمیان ہونے والا ایک مختصر مگر غیر معمولی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 واقعے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کو صارفین کی جانب سے شدید طنز و مزاح کا سامنا کرنا پڑا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ ریونتھ ریڈی لیونل میسی کو گیند پاس کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم گیند بار بار اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہتی ہے، جس پر یہ لمحہ انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے فوری ردعمل دیا، تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ میسی کو ایک سادہ پاس بھی نہیں دے سکے، ایک اور نے مذاقاً کہا کہ وہ رونالڈو کے فین ہوں گے، اسی لیے۔

دیگر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، کچھ صارفین نے وزیراعلیٰ کے حق میں ہمدردانہ آراء بھی پیش کیں، ایک صارف نے کہا کہ شاید وہ گھبرا گئے ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید