چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پیپلز لبریشن آرمی کے 97ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
جنرل ساحر شمشاد نے اپنے خطاب میں چینی عوام، سویلینز اور عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے چین کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قوت بننے میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک چین قریبی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور انہیں مزید گہرا اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سی پیک، دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہریوں اور فوجی افسران، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی