توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش جاری ہے۔
نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز ہے۔
نیب ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت میں پیش کرے گی۔
جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 8 روز کے ریمانڈ پر ہیں۔