سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرسکتی ہے جبکہ آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا کام ہے۔
جیو ٹیلی ویژن کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مدعی سنی اتحاد کونسل تھا رزلٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ملا۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انکا کہنا تھا کہ 3، 3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی؟
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے پوچھیں ملک کیسے ٹھیک کریں گے؟