• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں واقعے پر صوبائی حکومت کی انکوائری کو مسترد کرتا ہوں، عطا تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  کا کہنا ہے کہ بنوں واقعے پر صوبائی حکومت کی انکوائری کو مسترد کرتا ہوں، خود شریک تھے تو انکوائری کس بات کی؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کو کون واپس لایا، ناکے کون لگاتا ہے؟ خطرناک کھیل کھیلا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بنوں کینٹ پر حملہ ہوا، جواں مردی سے مقابلہ کیا گیا، واقعہ افسوس ناک تھا، شہادتیں پیش کیں۔

 عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ امن مارچ میں سیاسی لوگ اسلحہ سے لیس شریک ہوئے۔ ایک کلو میٹر دور مجمعے سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا اور اندھیرے ختم کیے، آپ ہمیشہ سے طالبان حامی رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سال 2018 میں جب گئے تو شرح نمو 6 فیصد اور مہنگائی 4 فیصد تھی، اعداد و شمار کہتے ہیں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اتحادی سمجھتے ہیں، وقت آئے گا کہ مولانا کے ساتھ جلد راہیں ایک ہو جائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت نے سائفر سمیت ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن کرتے ہیں، ہم نے پنجاب میں سی ٹی ڈی کھڑی کی، بڑے آپریشن کیے، امن بحال کیا، خیبر پختونخوا حکومت کو بھی سی ٹی ڈی مضبوط کرنے کی گزارش کی، جو ان طالبان کو لایا اب بیواؤں کو جواب دیں۔

قومی خبریں سے مزید