• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے بعد میں قوم سے بات کروں گا، جو بائیڈن - فوٹو: فائل
 اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے بعد میں قوم سے بات کروں گا، جو بائیڈن - فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات کےلیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بقیہ مدت بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے بعد میں قوم سے بات کروں گا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کےلیے شدید دباؤ تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید