• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کی خبر جیو نیوز نے 19 جولائی کو دیدی تھی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دستبردار ہونے کی خبر کنٹرولر جیو نیوز انٹرنیشنل نسیم حیدر نے انیس جولائی ہی کو دیدی تھی۔

جیو نیوز نے بائیڈن سے متعلق ورلڈ ایکسکلوسیو خبر میں سی این این اور نیویارک ٹائمز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نسیم حیدر نے یہ خبر 19 جولائی رات بارہ کے بلیٹن میں دیدی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی باقی مدت کے دوران بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلے صدارتی مباحثے میں بری کارکردگی پر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید