• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کمیٹی کا تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی تحریک انصاف سے مذاکرات کےلیے قائم کمیٹی نے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے لائحہ علم طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کےلیے قائم جے یو آئی کمیٹی نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا لطف الرحمان، اسلم غوری، مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور شریک تھے۔ 

ملاقات میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اب تک ہونے والے رابطوں پر غور بھی کیا گیا جبکہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ 

قومی خبریں سے مزید