• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میں ویک اینڈ پر ایم 25 بند نہیں ہوگی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی

لندن (پی اے) 2024میں ویک اینڈ پر ایم 25بند نہیں ہو گی۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی ویز نے کہا ہے کہ 2024میں ایم 25کی مکمل ویک اینڈ بندش نہیں ہوگی۔موٹر وے کے جنکشن 10(وِسلے) پر کام کا مطلب مارچ اور جولائی کے درمیان ملک کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک پر تین دفعہ بندش ہے۔نیشنل ہائی ویز نے کہا کہ حالیہ بندش، جو اتوار کو مقررہ وقت سے پہلے برطانوی وقت کے مطابق 23:00بجے ختم ہوئی، مکمل طور پر کامیاب رہی۔مجموعی طور پر پانچ بندشوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا، سبھی اصل میں 2024کیلئے طے شدہ تھے۔ باقی دو بندشیں اب موسم بہار 2025میں ہوں گی۔ نیشنل ہائی ویز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان بندشوں کے لیے کم از کم چار ہفتوں کا نوٹس دیں گے تاکہ آپ آگے کی منصوبہ بندی کر سکیں، اور ہم تعطیلات کے مصروف اوقات سے بچیں گے۔ گاڑی چلانے والوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایم 25اوراے 3بعض اوقات کچھ ویک اینڈ پر بند رہیں گی، لیکن پورے ویک اینڈ پر نہیں۔اس کے علاوہ، موسم خزاں میں ایم 25پر 12 گھنٹے رات کی بندشیں ہوں گی۔317ملین پونڈز کا منصوبہ 2025کے موسم گرما میں مکمل ہونا ہے اور اس کا مقصد اے 3کے ساتھ جنکشن پر لین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔تازہ ترین بندش نے جنکشن کے ویسٹ برج کی تکمیل کو دیکھا، جس میں 450- اور 650ٹن کی کرینیں 72بیموں کو ایک جگہ سے دوسری جگہوں پر لے جا رہی ہیں۔4000اور 6000کے درمیان گاڑیاں عام طور پر ایم 25 کو جنکشن نائن (لیدر ہیڈ) اور 11 (چیرٹسے) کے درمیان ہفتے کے آخر میں 10:00 سے 21:00 تک ہر ایک گھنٹے میں ہر سمت میں استعمال کرتی ہیں۔

یورپ سے سے مزید