• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کرینگے، ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ(این این آئی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر اور امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کریں گے،جمہوری حکومت میں آمریت کی پالیسیاں اپنانے والے عوام کے نمائندے ہرگز نہیں ہو سکتے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارم 47 پر قائم ہونے والی غیر جمہوری حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔ پہلے عام انتخابات میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور جعلی نمائندوں کو اسمبلی تک پہنچایا گیا، اور اب دوسری سیاسی جماعتوں کو راستے سے ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ حکمران جماعت جس سیاسی جماعت کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتی، اس پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جمہوریت پسند قوتیں حکومت کے اس منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
کوئٹہ سے مزید