• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ میں لڑکے کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا، مقدمہ درج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں نوجوان لڑکے کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق احسان اللّٰہ نامی نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کے ورثاء نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مخالفین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف تھانہ سیت پور میں قتل کا مقدمہ درج، کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید