• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقیر ضیاء بیٹے کو ٹیم میں شامل کروانا چاہتے تھے، اسلئے پی سی بی چیئرمین شپ سے ہٹایا، پرویز مشرف

لارڈز(نمائندہ خصوصی)سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سرپرست اعلی جنرل(ر)پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے اس وقت کے تھری اسٹار جنرل اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جنرل توقیر ضیاءکو پی سی بی کی چیئر مین شپ سے اس لئے ہٹایا تھا کیوں کہ انہوں نےاپنے بیٹے جنید ضیاء کو پاکستان ٹیم میں شامل کرانے کے لئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کیا تھا۔جبکہ شہریار خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے دورمیں پلیئرز پاور کو فروغ مل رہا تھا۔ انہوں نے یہ انکشاف برطانوی صحافی کی ایک کتاب میں کیا ہے۔منگل کی شام لندن میں بر طانوی صحافی پیٹر اوبون کی کتاب ʼCelebrating the Drama of Pakistan Cricketʼ کی تقریب رونمائی پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوئی جس میں پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان،سابق کپتان ظہیر عباس اور پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم موجود تھے۔
تازہ ترین