ایم کیو ایم کی جعلی ڈومیسائل کے خلاف درخواست سپریم کورٹ کی فہرست میں شامل کرلی گئی۔
رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہارکا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے، اس پر نوکریاں حاصل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں جعلی ڈومیسائل و پی آر سی کینسل کرکے ڈومیسائل بنانے کے طریقے کو شفاف بنانے کی استدعا کی تھی۔
خواجہ اظہار کے مطابق 2020 میں درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میری درخواست کو مسترد کردیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست میں سندھ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چار سال بعد 25 جولائی کو شہری سندھ کا مقدمہ لڑوں گا۔