کراچی(نیوزڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فلسطینی حامی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ہزاروں مظاہرین نے یو ایس کیپیٹل کے گرد مارچ کی کال دے رکھی ہے تاکہ ایک بڑی انسانی ’سرخ لکیر‘ بنائی جا سکےغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی حامیوں نے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف خونخوار قاتل کے نعرے لگائے۔