پیرس(اے ایف پی) محققین نے گزشتہ روز بتایا کہ ان کے اندازے کے مطابق،ایچ آئی وی کی ویکسین جیسی نئی دوا جس کی موجودہ لاگت فی مریض سالانہ 40 ہزار ڈالر سالانہ ہے، 40 ڈالر میں تیار کی جاسکتی ہے۔امریکی دواساز کمپنی گیلاد کی تیار کردہ اینٹی ریٹرو وائرل دوا لیناکاپاویر کو ایچ آئی وی کے خلاف جنگ میں ممکنہ گیم چینجر کے طور پر سراہا گیا ہے۔ابتدائی آزمائشوں سے پتہ چلا ہے کہ یہ علاج ایچ آئی وی انفیکشن کو روکنے میں 100 فیصد موثر ہے۔ اور سال میں صرف دو بار انجیکشن لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، روزانہ گولیوں کے ذریعےموجودہ طریقہ کار کے مقابلے میں نئی دواکا انتظام کرنا بہت آسان ہے۔برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی کے محقق اینڈریو ہل نے بتایاکہ یہ بنیادی طور پر ویکسین لگانے کی طرح ہے۔