• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار

فواد چوہدری--- فائل فوٹو
فواد چوہدری--- فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرلی۔

اب سابق وفاقی وزیر پر توہین الیکشن کمیشن میں عائد ہونے والی فردِ جرم بھی غیر مؤثر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید