190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے پرویز خٹک کی درخواست خارج کر دی۔ جج محمد علی وڑائچ نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے کہا کہ 20 جولائی کو پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی گئی۔
عدالت نے کہا درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے بجائے دوبارہ درخواست دائر کی گئی۔ پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
پرویز خٹک کی درخواست میں کہا گیا کہ کابینہ میٹنگ میں وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا۔
اس سے قبل پرویز خٹک نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ اپنی گواہی میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔