• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تین روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمدیقینی بنائے گی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمدیقینی بنائے گی۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

لاہور سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ 

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات پر کیا گیا۔ کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمدیقینی بنائے گی۔

قومی خبریں سے مزید