• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین امتحانی بورڈ کے میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان

ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان اکیڈمک ہیڈ و ایکٹنگ سیکریٹری ضیاء الدین بورڈ شہباز نسیم کے مطابق ایس ایس سی پارٹ II میٹرک دسویں جماعت کے تمام گروپ سائنس، کمپیوٹر سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ کے مطابق میٹرک سائنس میں فاؤنڈیشن ماڈل اسکول کے محمد حسین ولد شیر محمد نے 943 نمبر لے کر پہلی، انڈس پبلک ہائی اسکول کے علیان ولد پیر بخش اور شمائلہ ولد بنت مولا بخش نے مشترکہ طور پر 931 نمبر لے کر دوسری اور اسی اسکول کی حورین ولد محمد یوسف 930 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

کمپیوٹر سائنس میں حاجی روشن دین اسکول کے عبدالرحمان ولد محمد اکبر نے 880 نمبر لے کر پہلی، اجالا پبلک اسکول کی ایمن بی بی بنت اعجاز احمد نے 858 نمبر لے کر دوسری اور علی انٹرمیڈیٹ کالج کی حبا اکرام بنت محمد اکرم صدیق نے 857 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس اور کمپیوٹر کے نتائج میں 8.13 فیصد اے ون گریڈ، 31.08 فیصد اے گریڈ، 31.30 فیصد بی گریڈ، 7.07 فیصد سی گریڈ اور 0.15 فیصد ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 77.73 فیصد رہا۔ 

ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کے چار ہفتوں بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید