• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: درختوں کی کٹائی پر وزیر جنگلات فضل حکیم سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درختوں کی کٹائی پر وزیر جنگلات فضل حکیم سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی ہو رہی تھی۔

بٹگرام کی تحصیل الائی میں جنگلات کی کٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں پہاڑوں پر لوگوں کو بڑے پیمانے پر درخت کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے درختوں کی کٹائی پر وزیر جنگلات فضل حکیم سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر فضل حکیم کو محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ادھر ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ الائی میں جنگلات کی کٹائی کی انکوائری کی گئی۔ الائی میں جنگلات کی کٹائی کی اجازت تھی، کٹائی جوائنٹ فارسٹ سے کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 25 جون کو درختوں کی کٹائی روک دی گئی، اب صوبہ بھر میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی ہے۔

دوسری جانب فضل حکیم کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ کو خود درخواست کی تھی کہ میرا محکمہ تبدیل کردیں۔

قومی خبریں سے مزید