• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: درجہ حرارت میں اضافہ، عوام کو سال کے گرم ترین دنوں کا سامنا ہوگا

مانچسٹر(نمائندہ جنگ )برطانیہ میں موسمی حدت بڑھنے کی وجہ سے عوام کو سال کے گرم ترین دن دیکھنا پڑ سکتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔درجہ حرارت 25سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے جب کہ ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر بارشیں ویلز، اسکاٹ لینڈ اور مغربی انگلینڈ کے بعض حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں ۔جنوبی انگلینڈکو بھی گیلے حالات کا سامنا کر سکتا ہے ۔اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ شمال میں درجہ حرارت20جب کہ جنوبی حصوں میں 30سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پیشگوئی کرنے والوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے بعض مقامات پر لوگوں کو ہیٹ ویو کے تجربے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ممکنہ طور پر اتوار سے اگلے ہفتے تک ہو سکتا ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ میں بارش کے بعد جمعہ اور ہفتے کو بہتر موسم کی امید کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ ڈین ہولی نے کہا کہ رواں ہفتے کے موسم میں برطانیہ کے موسم گرما کے موسم کا کچھ خاص مرکب نظر آتا ہے جس میں کبھی بارش یا پھر تیز دھوپ بھی دیکھنے میں آئے گی ۔
یورپ سے سے مزید