• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، پابند سلاسل دوپاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملاقات

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)برطانوی ہائی کمیشن کے 3رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ، جیل ذرائع کے مطابق جمعرات کو دن ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن کا ایک وفد سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچا ،وفد میں رابعہ احمد خان، محمد احسن اور برٹش قونصل آفیسر سنینا شامل تھے ،برطانوی وفد نے اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل دوپاکستانی نژاد برطانوی شہریوں خالد محمود اور نعیم شریف سے ملاقات کی،جیل ذرائع کاکہناہے کہ خالد محمود ولد لال خان تھانہ ڈوہمن چکوال کے قتل کیس میں پابند سلاسل ہے جب کہ نعیم شریف تھانہ کلرسیداں کے مقدمہ میں عمرقید کاٹ رہاہے برطانوی سفارت خانے کا وفد قیدیوں سے ملاقات کے بعد دن 2بجے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید