• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر اقرار شاہ کی صدارت میں مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا تعزیتی اجلاس

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا تعزیتی اجلاس دی ہیگ میں زیر صدارت چیئرمین پیر سید اقرار شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ہالینڈ کے مرکزی رہنما سید عامر عباس کی ساس کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس کیا گیا ،اجلاس میں چوہدری پرویز علی، جاوید بٹ پیارے، محمد خورشید مغل، چوہدری فیصل منظور، محمد جاوید اقبال کھوکھر، محمد یونس بٹ، چوہدری محمد سعید، حاجی عبدالقیوم، چوہدری شاہد مقصود، عبدالباسط خان، نعمان بٹ، سید رضوان احمد، محسن وارثی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محسن وارثی کے ماموں کے انتقال، چیئرمین پیر سید ا قرار شاہ کی خالہ زاد بہن اور ان کے بچے جو دریائے جہلم میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہوئے، فیصل منظور کی خالہ زاد بہن جو ہالینڈ میں وفات پا گئی تھیں، کےایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید