• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موریطانیہ: 300 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار

نواکشوط( نیوز ڈیسک) مہاجرین کی عالمی تنظیم (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ شمال مغربی افریقی ملک موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوط کے قریب 300 مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 15افراد ڈوب کر جاں بحق اور 150سے زائد لاپتا ہیں۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ساحل سے مہاجرین کیناری آئس لینڈز تک اٹلانٹک روٹ ہے جو افریقی مہاجرین کا اسپین پہنچنے کے لیے روایتی روٹ ہے اور یہ دنیا کا خونی روٹس میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جہاں گرمیوں میں سیزن مصروف ترین ہوتا ہے۔آئی او ایم نے بیان میں کہا کہ موریطانیہ کے کوسٹ گارڈ نے 120افراد کو بچالیا ہے اور ان میں سے 10افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔آئی او ایم کا کہنا تھا کہ رواں برس جنوری سے 15 جولائی تک اٹلانٹک روٹ کا استعمال کرتے ہوئے 19ہزار 700سے زائد مہاجرین کیناری آئس لینڈز پہنچ چکے ہیں۔عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی یہ شرح گزشتہ برس اس دورانیے کے مقابلے میں 160فیصد زیادہ ہے۔مہاجرین کے حقوق کی ایک اور تنظیم واکنگ بارڈرز نے جون میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اسپین پہنچنے کی کوششوں کے دوران 2024 کے ابتدائی 5 مہینوں میں 5 ہزار مہاجرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید