• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ 26جولائی کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی،آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر 2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔آصف علی زرداری 26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سے1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ،جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر 2013ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید