• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کا آئی آر کے 15 افسران کو اسکیل 17 دینے کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس کے 15افسروں کو ہائیر ٹائم بنیادی سکیل 17دینے کا نوٹیفکیشن نمبر 25(نائن) ایم آئی آر فور 2016گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا میاں محمد کامران ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس لاہور‘ جہانگیر بیگ ایڈیشنل ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ ملتان‘ محمد ندیم ریجنل ٹیکس آفس لاہور‘ محمد اکمل آر ٹی او لاہور‘ محمد ادریس آر ٹی او لاہور‘ مس فارینہ عقیل آر ٹی او لاہور‘ ارشاد اللہ آر ٹی او گوجرانوالہ‘ جاوید دھدر آر ٹی او کراچی‘ عبدالحمید خان غوری آر ٹی او کراچی‘ محمد ہارون آر ٹی او پشاور‘ محمد خالد آر ٹی او ایبٹ آباد‘ صفدر علی شاہ آرٹی او لاہور‘ محمد عمار سہیل آر ٹی او لاہور‘ مقصود عالم آر ٹی او کراچی کو ہائی ٹائم بنیادی سکیل 17دینے کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اُنہیں اپنی پرفارمنس اویلیوایشن رپورٹیں 2020ء تک کی مکمل ہونے پر نئی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید