• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم چاہتے ہیں ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو بھی شامل کرلیا جائے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد( طاہر خلیل)قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کو بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر سرکاری پالیسیوں کی تشہیر کیلئے سنٹر فار ڈیجیٹل کمیونی کیشن ( سی ڈی سی ) کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وسیع پیمانے پر موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو درست طریقے سے پیش کرنے ،جعلی خبروں اور ملکی سالمیت و خود مختاری کیخلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل کمیونی کیشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو بھی شامل کرلیا جائے میڈیا مالکان کے ایک ارب60کروڑ سے زائد واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں باقی واجبات کی ادائیگی پر بھی کام جاری ہے، سرکاری ٹی وی سپورٹس کماؤ پوت ہے جبکہ سرکاری ٹی وی نیوز پالیسی میں تبدیلی لارہے ہیں نجی ٹی وی سے اینکرز ہائیر کئے جارہے ہیں،کمیٹی کااجلاس پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، وزارت اطلاعات کے حکام نے 7اداروں کے کام اور فعالیت و کارکردگی پر بریفنگ دی ،وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایا کہ وزارت سنبھالی تو 1عشا ریہ 6 ارب روپے کے واجبات تھے اسکا اثر یہ ہوتا ہے کہ عدم ادائیگی پر ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں اسوقت کسی چینل کے اشتہارات بند نہیں ہیں، ایسے اخبارات موجود ہیں جو کمروں سے باہر نہیں جاتے، طے کیا ہے صرف اے بی سی سرٹیفکیشن والے اخبارات کواشتہارات دیئے جائینگےہم نے نیوز پرنٹ پر 10فیصد ٹیکس لگنے دیا ہے نہ ہی ہم نے میڈیا ہائوسز پر ایک 25فیصد ٹیکس لگنے دیا اتنی بڑی حکومت ہے اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں 25 ملازمین کام کرتے ہیں ہم نے سنٹر فار ڈیجیٹل کمیونی کیشن بنا رہے جو پاک چائینہ سنٹر میں ہوگاسنٹر پاکستان کے امیج اور حکومتی اقدامات کی ترویج کرسکے گا ہم نے ایکسپرٹ اور کنسلٹنٹس کو ہائر کرلیا ہے، سرکاری ٹی وی کو ہم ری ویمپ کررہے ہیں، ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی مناسب کوریج دی جائیگی فلم میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کررہے ہیں سوشل ایشوز پر 12، 13فلمیں بنا رہے ہیں فلم کیلئے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں حکومت نے کم سے کم اجرت 37ہزار مقرر کی ہےمیڈیا مالکان سے کہا ہے کہ کسی ملازم کی تنخواہ 37 ہزار سے کم نہیں ہونی چاہئے، نیوز پرنٹ ہم امپورٹ نہیں کرتے اب زیادہ تر اخبارات ڈیجیٹل میڈیا پر منتقل ہوچکے ہیں ، آئی ٹی این ای نے گزشتہ کافی عرصہ میں بہت اچھا کام کیا ہےاگر قائمہ کمیٹی ترمیم لائے تو ہم چاہتے ہیں ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا کو بھی شامل کرلیا جائے سرکاری ٹی وی انٹرٹینمنٹ کو آئوٹ سورس کردیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید