• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری ملک ناجی اللہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری کابینہ ، صدر مملکت ، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کا دورانیہ 14سے بڑھا کر 40دن کردیا گیا جبکہ بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا پانچ سے گھٹا کر دو سال کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید