• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کے الیکٹرک کے بل میں شامل ٹیکسز کی قانونی حیثیت چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گھریلو صارفین کیلیےکے الیکٹرک کے بل میں شامل ٹیکسز اور چارجز کی قانونی حیثیت چیلنج کرنے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹیکسز/سرچارجز کی قانونی حیثیت کے بارے میں جواب طلب کرلیا ۔درخواست گلستان جوہر کے غیور حیدر نے سہیل حمید اور محمود عالم ایڈووکیٹس کے توسط سے دائر کی ,درخواست میں وفاقی وزارت پانی و بجلی، نیپرا اورکے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ ایس 235کے تحت گھریلو صارفین پر انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ،بلوں میں سر چارج اور ایڈیشنل سر چارج بھی بجٹ میں منظوری کے بغیر لگایا گیا ہے ، جس کی قانونی حیثیت نہیں ،انکم ٹیکس وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کےبغیر نافذ نہیں کیا جاسکتا، سیلز ٹیکس بھی کے الیکٹرک کی جانب سے غیر قانونی طور پر لگایا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید