ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور اس پر فوری ایکشن ہوگا۔
وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر اوور بلنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں لیسکو کے کسٹمرز سروس ڈائریکٹر اور 8 سرکل کے ایس ایز کو طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس میں سرفراز ورک نے کہا کہ صارفین پر اوور بلنگ کا بوجھ ڈالا گیا تو فوری ایکشن ہوگا، نااہلی اور لائن لاسز چھپانے کے لیے عوام پر اوور بلنگ کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام پر اوور بلنگ کا بوجھ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔