گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک پڑیں۔
بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ایمرجنسی میں قائم آپریشن تھیٹرز میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ اسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ری ویمپنگ کے دوران بننے والی ایمرجنسی کی لفٹس میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔
میو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی سینٹرل وینٹی لیشن سے داخل ہوا ہے۔ نئی ایمرجنسی کے ناقص کام پر سی اینڈ ڈبلیو کو آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی ایمرجنسی سے پانی نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے۔