• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری، کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

اس حوالے سے وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی ہے۔

آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جج ہوں گے۔ 

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید