• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاج اور پتھراؤ سے پولیس اہلکار اور لائن مین زخمی


حیدرآباد کی پیون کالونی کی بجلی کاٹنے کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج اور پتھراؤ سے پولیس اہلکار اور لائن مین زخمی ہوگیا۔

پیون کالونی میں واجبات کی عدم ادائيگی پر بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین نے بجلی کاٹنے کےلیے آئی حیسکو ٹیم پر پتھراؤ کیا اور سڑک بلاک کردی۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ٹیم نے پولیس کو بلالیا، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ پیون کالونی پر 19 ملین روپے کے واجبات ہیں، 26 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے ہیں، ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایس ڈی او حیسکو کی مدعیت میں 26 مظاہرین کے خلاف مدمہ درج کیا گیا، گذشتہ رات 20 مظاہرین کو گرفتار کیا گيا۔

ایف آئی آر کے مطابق واجبات کی ادائيگی کےلیے جانے والی حیسکو ٹیم پر علاقہ مکینوں نے پتھراؤ کیا، گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، پولیس اہل کار پہنچے تو مظاہرین ان سے بھی بِھڑ گئے جس سے 5 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید