• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولان حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان حکام سے رابطے میں ہیں، وائٹ ہاؤس

مقبوضہ گولان کا وہ علاقہ جہاں راکٹ حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔
مقبوضہ گولان کا وہ علاقہ جہاں راکٹ حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ گولان پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان حکام سے رابطے میں ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ گولان میں دروز دیہات پر حملہ حزب اللّٰہ نے کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل لبنان سرحدی حملے رکوانے کےلیے سفارتی حل پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ گولان پر راکٹ حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید