• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ امریکا کی سب سے بڑی آتشزدگی قرار

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شمالی کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی پارک فائر ریاست کیلیفورنیا کے بعد امریکا کی بھی سب سے بڑی آگ قرار دے دی گئی۔ 24 گھنٹوں میں آگ کا سائز دو گنا سے بھی زائد ہوگیا۔

ساڑھے تین لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیلنے والی آگ پر اب تک صرف 10 فیصد تک قابو پایا جاسکا۔

حکام کے مطابق آگ نے 134 ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ متعدد علاقے خالی کروائے گئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہر قسم کے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔

کیلی فورنیا کے علاوہ ریاست اوریگون میں لگی ڈرکی فائر 2 لاکھ 88 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی ہے۔ اوریگون میں ایک فائر فائٹر کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک کینیڈا میں جیسپر شہر میں لگی جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید