• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بات چیت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مریم نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال، تعلیم، صحت و دیگر شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے جین میریٹ کو ملاقات کے دوران  بتایا کہ عوام کو معاشی ریلیف کے لیے سولر پینل مہیا کر رہے ہیں،  پنجاب میں 14 اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سولر پینل پراجیکٹ میں برطانوی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، سولر پینل پراجیکٹ کی بڈنگ میں شفافیت اور میرٹ پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ہب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے چائلڈ میرج بل کو بھی قابل تقلید اقدام قرار دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں، خواتین اور بچوں کے حوالے سے حکومت پنجاب منفرد تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید