• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کیس بانی پی ٹی آئی پر بنایا اصل میں وہ شہباز شریف پر ہونا چاہیے، علیمہ خان

شہباز شریف کی حکومت غیرقانونی کام کر رہی ہے، علیمہ خان - فوٹو: فائل
شہباز شریف کی حکومت غیرقانونی کام کر رہی ہے، علیمہ خان - فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بنایا اصل میں شہباز شریف پر ہونا چاہیے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 10 دن کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ریمانڈ کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے یہ غیرقانونی ہے، ہمارا آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک کیس جس میں سزا ہوگئی آپ اسی کیس کی دوبارہ پروسیڈنگ شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت غیرقانونی کام کر رہی ہے، جو کیس بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر بنایا اصل میں وہ ان پر ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ ججز پورا اگست چھٹی پر چلے جائیں گے۔ پھر وہ ستمبر میں آئیں گے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب القادر ٹرسٹ کیس میں سزا دیں گے تو پٹیشن 30 ستمبر تک فائل کریں گے۔ یہ سب بانی پی ٹی آئی کو ڈیل پر آمادہ کرنے کےلیے کیا جارہا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے اور یہ ان کو جیل سے نہیں نکالیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ان غیرقانونی کاموں کے سامنے ہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید