• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم مجید ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ آزاد کشمیر کا امتحان پاس کر لیا

لوٹن ( نمائندہ جنگ) عاصم مجید ایڈووکیٹ کا ہائی کورٹ آزاد کشمیر کا امتحان پاس کرنا خوش آئند ہے، یہ اہلیان چنگ پور خواص کیلئے اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار لوٹن میں مقیم تحریک کشمیر اور یوکے اسلامک مشن کے رہنما اقدس مغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاصم مجید کی کامیابی سارے علاقے کی کامیابی ہے۔ دریں اثناء عاصم مجید ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کہا کہ میں نے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی شفقت اور توجہ سے ہائی کورٹ آزاد کشمیر کاامتحان پاس کیا۔
یورپ سے سے مزید