• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان سکالر شیخ محمد عمر بن رمضان کی ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ملاقات

لندن( نمائندہ جنگ) معروف نوجوان اسکالر شیخ محمد عمر بن رمضان نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے لندن میں ملاقات کی ۔ عمر رمضان نے مغرب میں مسلمانوں کو درپیش مسائل،اسلامو فوبیا، نسل پرستی، امتیازی سلوک کے چیلنجز ، غزہ اور فلسطین میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیالات کیا۔ ڈاکٹر مہاتیر نے دنیا بھر میں موجودہ مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے مسلمانوں کو قرآن پاک کے بنیادی پیغام کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مسلمان صرف اتحاد اور اخلاقی رویئے اور رول ماڈل کے ذریعے اسلام کے حقیقی پیغام کو دوسروں تک پہنچا کر ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔سابق وزیراعظم ملائیشیا کا کہنا تھا کہ مسلم امہ قرآن و سنت اور اللہ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔سابق وزیراعظم ملائیشیابرطانیہ کے نجی دورے پر ہیں۔
یورپ سے سے مزید