• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں میزائل لگانے پر پیوٹن کی امریکہ کو وارننگ

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر نے امریکا کو جرمنی میں میزائل تعینات کرنے پر سخت انتباہ دے دیا۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جرمنی میں میزائل تعینات کیے گئے تو سرد جنگ کے طرز کے بحران سے دوچار ہو جائیں گے۔اپنے ردعمل میں انہوں نے امریکا کو جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت میں روس درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں کی تیاری دوبارہ شروع کر دے گا اور مغرب کے فاصلے پر ایسے ہی میزائل نصب کر دے گا۔امریکہ نے 10جولائی کو کہا کہ وہ 2026سے جرمنی میں طویل مدتی عسکریت پسندی کے حصے کے طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی شروع کر دے گا جس میں SM-6، Tomahawk کروز میزائل اور ترقیاتی ہائپرسونک ہتھیار شامل ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید