اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ کو فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پی ٹی آئی، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔
کورٹ نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا آگ بجھانے کے آلے ہر فلور پر لگائیں گے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینول الارم سسٹم لگائے گی۔ بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کےلیے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر لگائیں گے جبکہ بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔