ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، خوف کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ میں بین الاقوامی پروپیگنڈا بھی کردار ادا کر رہا ہے۔
بہاولپور میں نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنائی گئی لڑکی دم توڑ گئی۔
صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں سول مارشل لا چل رہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اب آنا شروع ہوگئے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی۔
قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی میری ٹائم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے لیے نئے جہازوں کی خریداری سے متعلق وضاحت طلب کر لی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ آج نہیں سنایا گیا۔
راولپنڈی کی پیپلز کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایک دن میں مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات غلط ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے کرم میں ادویات کی ترسیل سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان کے مسائل کے لیے ہوں گے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اچھا قدم ہے لیکن ان کا ایجنڈا کیا ہے؟