• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف حصوں میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی، راستے بند

فوٹو: پی پی آئی
فوٹو: پی پی آئی

مری، مظفر آباد، مالا کنڈ، لوئر دیر، چترال اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں، ندی نالوں میں طغیانی کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

چترال میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، کئی علاقوں سے زمینی راستے منقطع ہوگئے۔ چترال کا کوغذی نالہ پُل سیابی ریلے میں بہہ گیا۔ ریشن گول میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گلگت اپر چترال روڈ، کالاش ویلی روڈ اور شی شی کوہ ویلی روڈ پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ 

ادھر ہرنائی میں سیلابی صورت حال سے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ قلعہ سیف اللّٰہ، جیکب آباد، سبی، بولان اور زیارت میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ 

مانسہرہ میں شدید بارش سے شاہراہ کاغان پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ طغیانی کے باعث مہانڈری کے مقام پر مرکزی پل ریلے میں بہہ گیا۔

تیز بارشوں کے باعث صوابی میں صورت حال بگڑنے لگی، ندی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، باجوڑ میں طوفانی بارش سے کھیتوں اور تیار فصلوں کو نقصان پہنچا اور درخت اکھڑ گئے۔

قومی خبریں سے مزید