جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی سلامتی اور وحدت پر غیر متزلزل یقین کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور وحدت کے نظریات سے ایک دوسرے کا سہارا بننے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار ڈاکٹر عشرت العباد کی عملی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے سیاسی جماعت کے خد و خال سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتوں کی نا اہلی کی سزا ریاست اور عوام کو مل رہی ہے اور حکومت کی فاش غلطیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں۔