فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن اسرائیل کے اس بزدلانہ فعل کی شدید مذمت اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سلام پیش کرتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ حملے میں ملوث ملک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، اسرائیل پر عالمی پابندیاں لگائی جائیں اور غزہ میں نسل کشی فوراً بند کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اظہارِ ہمدردی میں کہا ہے کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔